ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی دفتر جگمگاتی گولڈن گیلری میں تبدیل

لاہور(نیٹ نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار میں آنے کے بعد صرف نظامِ حکومت میں ہی نہیں بلکہ وائٹ ہائوس کی ڈیکوریشن میں بھی بڑی تبدیلیاں لے آئے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد پہلے 8 ہفتے بہت مصروف رہے لیکن مصروفیات کے باوجود بھی اْنہوں نے صدارتی دفتر  کی ڈیکوریشن کو تبدیل کرنے کے لیے وقت نکال لیا۔امریکی صدارتی دفتر میں سنہرے پردے، سنہرے فریمز میں مزین تصاویر، سنہرے مجسمے اور دیگر آرائشی اشیاء  ، تقریباََ ہر چیز سنہرے رنگ کی نظر آ رہی ہے۔یہاں تک کہ صدارتی دفتر میں موجود ٹی وی کا ریموٹ کنٹرول بھی سنہرے رنگ کے کور میں لپٹا ہوا ہے۔