یائونڈے (آئی این پی )افریقی ملک کیمرون کے 92سالہ صدر پال بیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مسلسل آٹھویں مرتبہ حصہ لیں گے۔صدر بیا کا شمار دنیا کے معمر ترین حکمرانوں میں ہوتا ہے، اور وہ 1982سے اقتدار پر براجمان ہیں۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں پال بیا نے کہامیرے اندر عوام کی خدمت کا جذبہ آج بھی اتنا ہی مضبوط ہے جتنا قومی چیلنجز کا تقاضا ہے۔