روجھان (آئی این پی )عمر کوٹ میں سویاں کھانے کے بعد بچہ جاں بحق جب کہ 37 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق عمر کوٹ کے علاقے میں سویاں کھانے کے بعد 37 افراد کی حالت غیر ہو گئی، جس میں ایک بچہ موقع پر دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا۔متاثرین میں خواتین اور بچے کی بھی شامل ہیں، جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔