گکھڑ منڈی:پریشان حال نوجوان کی خودسوزی، چل بسا

خودکشی کرنیوالے نوجوان پر کیپسول گیبی کا کی لت مبتلا ہونے کاالزام تھا
گکھڑ منڈی (خصوصی رپورٹ)محلہ علی ٹاؤن کے رہائشی 22 سالہ علی رضا ولد ارشد محمود تقریباً تین ماہ قبل نشہ آور کیپسول (گیبی کا) کی لت میں مبتلا ہو گیا تھا۔ نشے کے باعث نوجوان کوئی کام کاج کرنے کے قابل نہ رہا اور گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے بتدریج گھریلو ضروریات کی چیزیں فروخت کرنا شروع کر دیں۔ٓاہل خانہ اور عزیز و اقارب کی جانب سے ٹوکنے اور نشہ سیروکنے پر جب اسے کہیں سے بھی پیسے یا نشہ آور چیز نہ مل سکی تو وہ شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی میں مبتلا ہو گیا۔ اسی ذہنی خلل اور انتہائی مایوسی کے عالم میں اس نے آج سے چھ سات دن قبل مبینہ طور پر خود کو آگ لگا لی، جس کے نتیجے میں وہ تقریباً 80 فیصد تک جھلس گیا تھا۔واقعہ کے فوراً بعد اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جا ملا۔