دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں اہم پیش رفت، ایک اور ہدف حاصل کر لیا گیا

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں اہم پیش رفت، ایک اور ہدف حاصل کر لیا گیا

دیامر کے علاقے گینی سے مین ڈیم کی تعمیر میں استعمال ہونے والے پوزولان میٹریل کو نکالنے اور منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

پوزولان میٹریل کو پراسیسنگ کے بعد مین ڈیم کے رولر کمپیکٹڈ کنکریٹ (آر سی سی) ورکس میں استعمال کیا جائے گا، جبکہ منصوبے کے مین ڈیم میں آر سی سی بچھانے کا عمل بھی جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔چیئرمین واپڈا اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی ہدایات پر پوزولان میٹریل کی نکاسی اور منتقلی کے لیے ضروری انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔گینی سے پوزولان میٹریل کی فراہمی مین ڈیم کی تعمیر کے اگلے مرحلے کی جانب اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں گینی سے پوزولان میٹریل نکالنے کے باقاعدہ آغاز اور اس کی منتقلی کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔پراجیکٹ مینجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ نے تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کرنے کے لیے باہمی رابطے اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔دوسری جانب مقامی عمائدین اور علمائے کرام نے دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل میں بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔