ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی تفتیشی ٹیم کو اہم شواہد ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمہ وردہ کے خاوند وحید کے خلاف پولیس نے ایسے شواہد جمع کر لیے ہیں جن کی بنیاد پر اس کے خلاف قتل کے الزامات میں اضافہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس میں ملزم وحید بھی وردہ کے ساتھ برابر کا شریک ہے، اور اس معاملے میں مزید گرفتاریوں کا امکان بھی موجود ہے۔تفتیشی ٹیم نے ڈاکٹر وردہ کے خاوند راحیل شاہ سے ملاقات کر کے انہیں یقین دہانی کروائی کہ کیس میں ٹھوس اور مضبوط شواہد موجود ہیں اور ملزم سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔