بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان سے وابستہ ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر پاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی ایران فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی، جس کے نتیجے میں فتنۃ الہندوستان کا ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔