گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

گوادر: بلوچستان کے علاقے گوادر میں سکیورٹی فورسز نے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنایا، جبکہ مزید 3 دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔دوسری جانب گوادر شاہراہ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کا ایک اور آپریشن جاری ہے، جہاں 4 دہشت گرد محاصرے میں ہیں۔