پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا موثر کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا موثر کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

 پنجگور کے علاقے کلی سوران میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔  
آپریشن کے دوران، دہشتگرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر ایک بڑی دہشت گردی کی کارروائی انجام دینے کا ارادہ رکھتے تھے، جس میں جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔  ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، گولہ بارود، 3 گاڑیاں، 2 موٹر سائیکلیں، آئی ای ڈی ڈیوائس اور کالعدم تنظیم کا جھنڈا برآمد ہوا ہے۔  ذرائع کے مطابق، دہشتگرد مقامی افراد سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔  سیکیورٹی فورسز کا عزم ہے کہ بلوچستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔