میرا کی بہن کینسر میں مبتلا، اداکارہ نے جذباتی بیان دے دیا

میرا کی بہن کینسر میں مبتلا، اداکارہ نے جذباتی بیان دے دیا

پاکستانی فلم اسٹار میرا اپنی بہن شائستہ عباس کو کینسر کی تشخیص کے بعد جذباتی ہوگئیں اور مشکل وقت میں ان کے ساتھ رہنے کے لیے برطانوی حکومت سے سفری پابندی میں نرمی کی اپیل کردی۔

میرا نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ ان کی بہن برطانیہ میں مقیم ہیں اور اس وقت کینسر کے علاج کے مشکل مرحلے سے گزر رہی ہیں، تاہم برطانیہ میں داخلے پر عائد پابندی کے باعث وہ اپنی بہن کے پاس جانے سے قاصر ہیں۔اداکارہ نے برطانوی حکام سے درخواست کی کہ انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر برطانیہ جانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنی بہن کے ساتھ رہ سکیں اور اس مشکل وقت میں ان کی دیکھ بھال اور حوصلہ افزائی کرسکیں۔میرا کی اپیل سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں نے بھی شائستہ عباس کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔