مریدکے(خصوصی رپورٹ)مریدکے کے تھانہ صدر کے دو مختلف علاقوں سیملنے والی 2لاشوں میں سے ایک کی شناخت اقبال ولد محمد عالم کے نام سے ہوگئی، جبکہ دوسری ناقابل شناخت ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تین روز قبل جوئیانوالہ ہائیڈل پاور سٹیشن سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی ہے جو تتلے والی ضلع گوجرانوالہ کا رہائشی اقبال ولد عالم ہے، جسے کسی نے قتل کر کے لاش نہر میں بہا دی تھی جبکہ چوکی عمر کوٹ کے قریب سیم سے ملنے والی لاش کے بارے میں تاحال کچھ بھی علم نہیں ہو سکا۔ اقبال کی میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ دوسری نامعلوم ڈیڈ ہائوس میں پوسٹمارٹم کیلئے پڑی ہے۔