خاتون کا نام سونیا ، بچے کی حمزہ کے نام سے شناخت ،مقدمہ درج
لاہور ( کرائم رپورٹر) کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی خاتون اور بچوں کی نعشوں کی شناخت کرلی گئی۔ مناواں کے قریب ڈمپنگ سائٹ سے خاتون اور بچے کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون اور بچہ ماں بیٹا ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت سونیا اور بچے کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے مطابق خاتون اپنے بھائی کی گھر جوڑے پل کے قریب رہنے آئی تھی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون گھر سے سودا سلف لینے گئی اور لاپتہ ہوگئی۔ نامعلوم قاتل نے خاتون اور اس کے بیٹے کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مناواں میں ڈمپنگ سائٹ سے خاتون اور بچے کی نعشیں برآمد ہوئی تھی۔ دونوں نعشیں کچرے کے ڈھیر سے ملی تھیں۔