روہی نالے سے ملنے والی لاش کی شناخت

لاہور ( کرائم رپورٹر) تھانہ ستوکتلہ کے علاقے میں روہی نالے سے ملنے والی لاش کی شناخت عرفان خالد کے نام سے ہوگئی، جو گرین ٹاؤن کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر تشدد اور گلے میں پھندے کے نشانات پائے گئے ، جس سے قتل کا شبہ ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔