ساہیوال(خصوصی رپورٹ)نہر ایل بی ڈی سی سے ملنے والی 40سالہ شخص کی ناقابل شناخت لاش لاوارث قرار دیکر ماہی شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردی گئی۔ نہر ایل بی ڈی سی میں 188/9-L کے قریب ملنے والی 40سالہ نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی لاش بر آمد ہونے پر تھانہ ہڑپہ پولیس نے قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد لاوارث قرارد دیا اور تدفین کیلئے ایدھی سنٹر کے حوالے کردی جسے شہر خموشاں ویلفیئر سوسائٹی نے ماہی شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا ہے۔