دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ، ایک بھائی جاں بحق ، دوسرا زخمی

 بورے والا، وہاڑی (خصوصی رپورٹ ) تھانہ صدر کی حدود نواحی گاؤں 140/ای بی میں دیرینہ دشمنی پر مبینہ مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا محمد اشفاق اور اس کا بھائی شہباز گھر کے باہر موجود تھے کہ مبینہ طور پر مخالفین نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ اہل خانہ اور مقامی افراد نے انہیں ہسپتال منتقل کیا، تاہم محمد اشفاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ شہباز کا علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کے خاندان اور مبینہ ملزمان کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آ رہی تھی۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔