زمین کا تنازع،فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق دوسرا زخمی

 اصغر ،عرفان وغیرہ کی فائرنگ سے شعیب دم توڑ گیا ، نوید ہسپتال منتقل
قصور،الہ آباد (خصوصی رپورٹ)قصورکے نواح کنگن پور میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔ قصورکے نواحی علاقہ بھاگوں کے آرائیاں میں ملزموں اصغر اور عرفان وغیرہ کی فائرنگ سے دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے جنہیں بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کیا گیا۔ہسپتال پہنچ کر شعیب دم توڑ گیا جبکہ دوسرا بھائی نوید جٹ زیر علاج ہے۔وقوعہ کی اطلاع پا کر پولیس تھانہ کنگن پور مصروف کارروائی ہے۔