پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ ،ایک شخص قتل

 حفیظ ،نعمان رشید وغیرہ کی فائرنگ سے فضل دین نے موقع پر دم توڑ دیا
ساہیوال(خصوصی رپورٹ) کمیر کے نواح میں پرانی دشمنی کی رنجش پر مخالفین کی فائرنگ  ایک شخص کا قتل  مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاو ں 153/9-Lمیں پرانی دشمنی کی رنجش پر ملزموں حفیظ آ نعمان رشید وغیرہ نے ڈیری فارم وڈیرہ پر جا کر عمر خورشید کو قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں عمر خورشید نے مکان میں چھپ کر جان بچالی اور گولیاں لگنے سے عمر خورشید کانانا فضل دین موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ وجہ عناد یہ ہے کہ 2سال قبل حفیظ آ بھائی وحید مراد قتل ہو گیا تھا اور قتل کی ایف آئی آر عمر خورشید اور اس کے بھائیوں علی خورشید اور حمزہ خورشید پر ہوئی جو دوران تفتیش موقع پر موجود نہ پائے گئے جس کا ملزمان کو رنج تھا۔ اسی رنج میں ملزمان نے وقوعہ رشید احمد اور ارشد توقیر کی ایما پر کیا۔ پولیس تھانہ کمیر نے عمر خورشید کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔