مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، دوسرا زخمی

دونوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا حبیب آ راستے میں دم توڑگیا،کامران کی حالت تشویشناک
 ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ )ننکانہ صاحب میں زمین کے تنازع اور دیرینہ مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل، دوسرے کو شدید زخمی کردیا۔ تھانہ شاہکوٹ کے نواحی چک 178 آربی بھولا چک میں سلمان عزیز اپنے چچا حبیب آ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ حویلی کی جانب جا رہا تھا کہ سلمان عزیز پر گھات لگائے مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کردی، زد میں آکر اسکا چچا حبیب آاور احمد پور شرقیہ سے آیا مہمان کامران شدید زخمی ہو گئے۔دونوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ حبیب آ زخموں کی تاب نہ لاتے راستے میں دم توڑگیا، زخمی کامران کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے لاہور جنرل ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔