تاش پر سٹے بازی کرنیوالے 10 ملزمان سرکاری مہمان

گرفتار ملزمان میں شیخ شاہد، امین، فیاض،شہزاد،عثمان،عمران،اشفاق سمیت دیگر شامل
لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر سٹے بازی کرنے والے 10 ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر سر عام قمار بازی کرتے گرفتار کیا گیاملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 42 ہزار نقد رقم تاش کے پتے اور موبائل برآمد کر لیا گیا گرفتار ملزمان میں شیخ شاہد، امین، فیاض،شہزاد،عثمان،عمران،اشفاق سمیت دیگر شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ایس پی سٹی نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرنے پر ایس ایچ او گوالمنڈی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کے مطابق قمار بازوں کے خلاف بالا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں،لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ایس پی یو شعیب خرم جانباز نیچائنیز قونصلیٹ لاہور کا دورہ کیاسکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ترجمان پولیس کے مطابق ڈی ایس پی کامران ظفر نے ڈی آئی جی شعیب خرم کو سکیورٹی امور پر بریفنگ دی۔ڈی آئی جی شعیب خرم جانباز نے قونصلیٹ کے داخلی و خارجی راستوں، سکیورٹی کیمروں اور چیک پوائنٹس کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ڈی آئی جی ایس پی یو شعیب خرم جانباز کے مطابق اہلکار ہر لمحہ مستعد رہیں، کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر فوری ردِ عمل دیں۔چائنیز قونصلیٹ کی سکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔چائنیز کی سکیورٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ناقابلِ برداشت ہوگی۔