وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں وہ علاقائی اور عالمی سلامتی کی بدلتی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

وزیراعظم اپنے خطاب میں خطے میں کشیدگی کے خاتمے، مذاکرات کے فروغ اور پائیدار امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو اجاگر کریں گے۔موسمیاتی تبدیلی، انسداد دہشت گردی، اسلاموفوبیا، عالمی سطح پر درپیش چیلنجز اور اقوام متحدہ میں اصلاحات بھی وزیراعظم کے خطاب کے اہم موضوعات میں شامل ہوں گے۔شہباز شریف پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) اور گلوبل ساؤتھ کو درپیش مختلف چیلنجز پر پاکستان کی ترجیحات بھی پیش کریں گے۔وزیراعظم ترقی پذیر ممالک کو معاشی، ماحولیاتی، ترقیاتی اور سلامتی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون مزید بڑھانے پر زور دیں گے۔اپنے خطاب میں وزیراعظم طویل عرصے سے جاری قبضے اور حقِ خودارادیت سے محرومی کے مسائل کو بھی عالمی برادری کے سامنے اجاگر کریں گے۔