لندن سے نیویارک روانہ: وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے 80ویں اجلاس میں شرکت کریں گے

لندن سے نیویارک روانہ: وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے 80ویں اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے 80ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے لندن سے نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق، لندن کے لیوٹن ائیرپورٹ پر پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔وزیراعظم اجلاس کے دوران عالمی رہنماؤں کے سامنے خطاب کریں گے اور متعدد اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، سلامتی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیراعظم کے دورے کا مقصد پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر پیش کرنا اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ روابط مضبوط کرنا ہے۔