اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطینی صدر محمود عباس کو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کی اجازت دے دی گئی ہے۔
اس معاملے پر رائے شماری ہوئی، جس میں 145 ممالک نے اجازت کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 5 ممالک نے مخالفت کی۔محمود عباس نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اب اجلاس میں شریک ہو کر فلسطینی عوام کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھ سکیں گے۔واضح رہے کہ یہ اجلاس سعودی عرب اور فرانس کی کوششوں کے نتیجے میں منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔