لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ق کے ترجمان غلام مصطفی ملک نے کہا ہے چودھری سالک حسین کا مؤقف واضح ہے، ڈی سی کسی سیاسی شخصیت کا ذاتی ملازم نہیں، چودھری سالک حسین نے اپنے انٹرویو میں ڈی سی کا ذکر ہی نہیں کیا تھا۔ پھر محترمہ عظمیٰ بخاری نے یہ کیوں سمجھ لیا ڈی سی کی تعیناتی پر کوئی اعتراض ہے؟ایک بیان میں ترجمان مسلم لیگ غلام مصطفی ملک نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ذمہ داری کسی شخصیت کی خدمت نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے، چودھری سالک حسین نے ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن کو ترجیح دی، مقصد عوامی مسائل کا حل ہے