چوہدری شافع حسین سے قازقستان کے قونصل جنرل راؤ خالد مصطفیٰ کی ملاقات

 قازقستان کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ  اٹھائیں،چو دھری شافع حسین 
لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے قازقستان کے قونصل جنرل راؤ خالد مصطفیٰ نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پنجاب اور قازقستان کے مابین معاشی تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔پنجاب اور قازقستان کے مابین مختلف شعبوں میں اشتراک، مشترکہ منصوبوں اور باہمی سرمایہ کاری کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور قازقستان کے مابین،ٹیکسٹائل،سیاحت،ٹیکنیکل ایجوکیشن،ای وی سیکٹر اور دیگر شعبوں میں اشتراک کی وسیع گنجائش موجود ہے۔دونوں جانب کے سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مشترکہ منصوبے بھی شروع کرسکتے ہیں۔پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع اور عالمی معیار کا صنعتی انفراسٹرکچر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سپیشل اکنامک زونز کے حوالے سے لینڈ لیز پالیسی بھی دی ہے۔اس نئی صنعتی پالیسی کے تحت اب سپیشل اکنامک زون میں صنعتی یونٹ لگانے کیلئے  30 سے  50 سال کی لیز پر بھی پلاٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں مختلف بنکوں کی برانچیں بھی لارہے ہیں