پنجاب میں کرپشن ہور ہی ہے‘ اپنے بیان پر قائم ہوں:چودھری سالک حسین

اللہ غروراورتکبر سے بچائے‘ڈی سی لگوانے کی کوئی بات نہیں‘ انسان کے پاس اختیار آتا ہے تو اسے عاجز رہنا چاہیے:وفاقی وزیرکا بیان
 اسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزیر چودھری  سالک حسین نے کہا ہے  پنجاب میں کرپشن ہونے والے اپنے بیان پر قائم ہوں،اللہ غرور اور تکبر سے بچائے ‘انہوں نے کہا  وہ اپنے بیان پرقائم ہیں، پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے ڈی سی لگوانے کی کوئی بات نہیں، ڈی سی پہلے ہی لگا ہوا تھا‘ انسان کے پاس اختیار آتا ہے تو اسے عاجز رہنا چاہیے، میں نے سچائی سے جواب دیا، پنجاب میں بالکل کرپشن ہو رہی ہے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ان معاملات کا تعلق صوبوں کے حوالے سے نہیں۔