لگتا ہے میئر کراچی کی سیٹنگ اپ سیٹ ہونے والی ہے‘ فاروق ستار

ہائی کورٹ کا فیصلہ میئر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ‘ ہزاروں ملازمین واجبات سے محروم ہیں 
کراچی (آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ 2023 میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے میئر کراچی ایڈمنسٹریٹر تھے، لگتا ہے میئر کراچی کی سیٹنگ اپ سیٹ ہونے والی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن اور دیگر واجبات نہیں ملے، 10 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین ایک دہائی سے واجبات سے محروم ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کے ایم سی ملازمین کی طرف سے دائر کی گئی تھی، یہ پٹیشن ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت سے دائر کی گئی تھی۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ میئر کی کارکردگی پر بھی سوال ہے، پینشن اورفنڈز خیرات نہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن اور دیگر واجبات ملازمین کو فوری ملنے چاہئیں۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ 15 ستمبر کو سندھ ہائی کورٹ نے پٹیشن پر فیصلہ دیا، فیصلے میں کوئی ابہام نہیں