امریکہ یا اسرائیل نے دوبارہ حملہ کیا تو جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے:مشیرایرانی سپریم لیڈر

تہران(آئی این پی)ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر یحییٰ رحیم صفوی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو تہران جنگ کا دائرہ بحرِ ہند تک وسیع کرسکتا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے باعث خلیج اور بحیرہ احمر میں بھی کشیدگی برقرار ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے فارس کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں صفوی نے کہا کہ تنازع پہلے ہی خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے آگے بڑھ کر بحیرہ احمر تک پہنچ چکا ہے۔ ان کے مطابق اگر جنگ مزید بڑھی تو محاذ اس سے بھی آگے بحرِ ہند اور ممکنہ طور پر اس سے بھی دور علاقوں تک پھیل سکتا ہے۔