امریکہ نے بحیرہ ہند سے ایران سے منسلک آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا،امریکی اخبار

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا نے بحیرہ ہند سے ایران سے منسلک اسکائی ویو نامی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا۔امریکی اخبار کی رپورٹ  کے مطابق امریکا نے اسکائی ویو ٹینکر پر ایرانی تیل کی نقل وحمل کرنے پر مارچ میں پابندی عائدکی تھی۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ٹینکر پر فروری میں ایران کے جزیرے خارگ   سے 10 لاکھ بیرل سے زائدخام تیل لادا گیا تھا۔