لانگ مارچ موخرکرنے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثناء

 شہر میں کنٹینر کو حفاظتی اقدامات کے طور پر رکھا گیا ہے، کنٹینرسڑک کنارے پڑے ہیں ‘ سڑکیں کھلی  ہیں
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ مخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ ایک  ٹی وی چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ شہر میں کنٹینر کو حفاظتی اقدامات کے طور پر رکھا گیا ہے، کنٹینرسڑک کنارے پڑے ہیں اور سڑکیں کھلی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سے بیک ڈور رابطے اب بھی ہیں، لانگ مارچ موخر کیے جانے تک ان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، لانگ مارچ سے متعلق صرف بیانات دیئے جارہے ہیں، عملی طورپرمارچ نہیں ہوگا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کسی کو بھی چڑھ دوڑنے کی اجازت نہیں۔