پی ٹی آئی کے ساتھ دوبارہ مذاکرات ہوسکتے ہیں: رانا ثناء اللہ

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاق کی پالیسی پر عمل کرنا صوبائی حکومت کی  ذمہ داری ہے
 صوبائی حکومت کو حق نہیں  بیرونی جارحیت سے متعلق پالیسی پر وفاق کو اتفاق رائے پر مجبور کرے
 اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے تحریک انصاف کے ساتھ دوبارہ مذاکرات ہوسکتے ہیں،دہشت گردی کے واقعات میں ملوث لوگ افغانستان سے ٹریننگ لے کر آتے ہیں وہیں سے کنٹرول ہوتے ہیں ،دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپ میں اسرائیلی بھی آکر ان کو ٹیکنالوجی کی ٹریننگ دے رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاق کی پالیسی پر عمل کرنا صوبائی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے کا وفاقی حکومت کو آئینی اختیار حاصل ہے۔ایک انٹرویو میں  رانا ثنا اللہ نے کہا عسکری قیادت، سیاسی قیادت اور وفاقی حکومت کا یہ فیصلہ ہے کہ دہشتگردی کی جنگ جو پاکستان پر مسلط کردی گئی ہے اسے حتمی نتیجے تک پہنچایا جائے،  دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپ میں اسرائیل کے لوگ بھی آکر ان کو ٹیکنالوجی کی ٹریننگ دے رہے ہیں یہ ڈرونز اس سے پہلے تو افغان طالبان نے نہیں چلائے تھے۔ خیبرپختونخوا کی حکومت کو دہشتگردی کے خلاف اس پالیسی اور آپریشن میں کردار نبھانا ہوگا۔رانا ثنا اللہ نے کہا اپوزیشن کے ساتھ رابطے تو پہلے بھی تھے اب بھی رابطے ہیں، ہم اپوزیشن کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مثبت پیش رفت کی یقین دہانی کے بعد دوبارہ مذاکرات کیلئے  بیٹھ سکتے ہیں