کسی کمیٹی کے مطالبے پر ضائع نہیں کیا جاسکتا،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا تھا
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ مسلح لشکر کشی سے مظفر آباد پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔’’ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ لاکھوں شہداء کی قربانیوں میں تحریک کی آبیاری ہوئی ہے کسی کمیٹی کے مطالبے پر ضائع نہیں کیا جاسکتا۔پر امن احتجاج اور لانگ مارچ حق ہے مگر مسلح لشکر کشی کے ذریعے مظفر آباد پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اس دفعہ اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا تھا، انہیں ہر طرح کی پیشکش کی گئی مگر وہ ٹھکراتے رہے۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی قوتوں کی فنڈنگ اور مدد حاصل ہے، ایکشن کمیٹی نے شروع میں مہاجرین نشستوں کے خاتمے کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔