تبدیلی تفتیش زیر التوا کیسز جلد نمٹائے جائیں گے:شعیب خرم

لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان کی ہدایت پر ڈی آئی جی  انویسٹی گیشن  پنجاب    شعیب خرم جانباز کی زیر صدارت سٹینڈنگ ریویو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ایس پی انویسٹی  گیشن  احمد شاہ نواز ،ایس  پی انویسٹی گیشن بشریٰ نثار، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن حبیب اللہ،اور دیگر افسران کی شرکت کی  اس دوران سٹینڈنگ ریویو بورڈ اجلاس میں تبدیلی تفتیش کے12مقدمات زیر بحث آئے اورتفتیشی افسران مقامی پولیس ، ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن برانچ اور RIB  انویسٹی گیشن افسران کو سنا گیا،اس حوالے سے  ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان کا کہناہے کہ مقدمات کی تبدیلی تفتیش کیلئے باقاعدگی سے بورڈز کا انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہے تبدیلی تفتیش سے متعلق تمام زیر التوا کیسز جلد از جلد نمٹائے جائیں گے،