لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان کی ہدایت پرڈی آئی جی کرائم علی جاوید انور ملک کی زیر صدارت سٹینڈنگ ریویو بورڈ کا اجلاس جاری ہے ایس پی انویسٹی گیشن احمد شاہ نواز ڈی ایس پی حبیب اللہ،ڈی ایس پی فنگر پرنٹ عمران حیدر تھیم اور دیگر افسران نے شرکت کی سٹینڈنگ ریویو بورڈ اجلاس میں تبدیلی تفتیش کے11مقدمات زیر بحث آئے تفتیشی افسران مقامی پولیس ، ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن برانچ اور RIB انویسٹی گیشن افسران کو سنا گیاایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب شہزادہ سلطان کے مطابق مقدمات کی تبدیلی تفتیش کیلئے باقاعدگی سے بورڈز کا انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہے، تبدیلی تفتیش سے متعلق تمام زیر التوا کیسز جلد از جلد نمٹائے جائیں گے