ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کیلئے پرعزم :ایس پی ارسلان

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی ناجائز اسلحہ اور سٹریٹ کریمنلز کیخلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں شالیمار ڈیفنس سی اور رائیونڈ سے 2 مشکوک ملزمان کوگرفتارکرکے  اسلحہ برآمد کرلیاترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے ڈیفنس رایا میں شو آف ویپن کرنے والے ملزم کو بھی دھر لیا، اوررائفل برآمدکرلی ملزمان اسلحہ کی نمائش کر کے عوام میں خوف و حراس پھیلا رہے تھے ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول1 رائفل گولیاں اور میگزین برآمد کر لیاملزمان یٰسین، اسامہ اور رضوان کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ شالیمار رائیونڈ، اورڈیفنس سی کے حوالے کر دیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کے لیے پرعزم  ہے لاہور شہر کو اسلحہ سے پاک کر کے دم لیں گے