ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا شہر بھر کے مختلف سیکٹرز کا دورہ

ٹاؤن شپ،کاہنہ ،بھوبتیاں اور دیگر علاقوں کی ڈولفن ٹیموں کی چیکنگ کی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے شہر بھر کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا ترجمان ڈولفن کے مطابق آن جاب ڈولفن ٹیموں اور سیکٹر انچارجز سے ملاقات کی اقبال ٹاؤن، جیل روڈ، مال روڈ،ڈیفنس،ٹاؤن شپ،کاہنہ ،بھوبتیاں اور دیگر علاقوں کی ڈولفن ٹیموں کی چیکنگ کی گئی سپروائزری آفیسرز کو اپنی اپنی ڈویڑنز کے ہاٹ سپاٹس کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ڈولفن ٹیموں کوملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بریفنگ دی جوانوں سے ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور پر گفتگوحل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ای پولیس ایپ کی مدد سے ناکہ جات پر مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا جائے۔ ڈولفن ٹیموں کا 15 کی کال پر رسپانس کا جائزہ بھی لیا گیا15 کی کال پرفوری ریسپانس یقینی بنایا جائے۔کرائم ہاٹ سپاٹس پر الرٹ ہوکر پٹرولنگ کریں شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی،سامان کی اطلاع 15 پرفوری دیں محنت اور ایمانداری سے کام کرنے والے جوانوں کو تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ سے نوازا جائے گاڈیوٹی میں غفلت،لاپروائی، پر سخت انضباطی کارروائی کیجائے گی