ایس پی سٹی بلال احمد کی دو وارداتوں سے متاثرہ شہریوں سے ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد نے شاہدرہ ٹاؤن نقب زنی اور دوکان سے چوری ہونے والی دو وارداتوں سے متاثرہ ہونے والے شہریوں سے ملاقات کی شہریوں نے بروقت ملزمان کی گرفتاری رقم اور 10 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات کی ریکوری پر ایس پی سٹی بلال احمد اور شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیاترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی بلال احمد نے متاثرہ شہریوں کے چوری ہونے والے 10 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور نقد رقم دو لاکھ واپس کیے شہری منیر اور حسن طاہر کی مدعیت میں مقدمات درج ہوئے تھے ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے 24 گھنٹوں میں نقب زنی اور چوری کی وارداتوں کے ملزمان کو ٹریس کر لیا تھاملزمان نے رات کے وقت منیر نامی شہری کے گھر میں نقب زنی کر کے 10 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور رقم چوری کی تھی،دوسری واردات میں ملزمان نے شہری حسن کی دوکان سے 1 لاکھ چرائے اور فرار ہو گئے تھیشاہدرہ ٹاؤن پولیس نے متاثرہ شہریوں کی درخواست پر مقدمات درج کر کے ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا،ایس پی سٹی نے شہریوں کی بروقت مدد اور ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن سمیت ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا،ایس پی سٹی بلال احمد  کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین زمہ داری ہے