ایس پی سٹی بلال احمد کی زیر صدارت ایس ایچ اوز کی میٹنگ

نقب زن، اشتہاری، قمار باز اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، قبضہ گروپوں اور سٹریٹ کرائم پر زیرو ٹالرنس کا اعلان
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی بلال احمد کی زیر صدارت ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں کرائم کنٹرول اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق متحرک سٹریٹ کریمنلز اور نقب زنوں کو گرفت میں لائیں، موٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ جرائم کو کنٹرول اور کارکردگی کو مزید بہتر کرنا ہی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عوام الناس کی خدمت اور مدد کو یقینی بنائیں۔ مفرور اشتہاریوں اور عادی ملزمان سے متعلق ٹارگٹ کو یقینی بنائیں۔ پتنگ بازی کے انسداد کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔ قمار بازوں اور قحبہ خانے چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کریں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔ کسی ایریا میں بدمعاشی اور قبضہ کی بابت کال ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔ 15 کی کال پر فوری ریسپانس اور قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنائیں۔ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ سٹریٹ کرائم پر مکمل کنٹرول کریں اور ہاٹ سپاٹ ایریاز کی خود نگرانی کریں۔ تھانوں کی صفائی کو ملحوظ خاطر رکھیں اور عوام الناس کو ایس آئی پی ایس کی سہولیات سے مستفید کریں۔ محنت اور ایمانداری سے فرائض منصبی سرانجام دیں۔