رواں سال کے دوران 327 ملزمان کو گرفتار کیا:ایس پی سٹی بلال احمد

مصری شاہ اور گوالمنڈی پولیس نے پتنگ سازی میں ملوث 3 ملزمان کو پابند سلاسل کیا
لاہور(کرائم رپورٹر) سٹی ڈویڑن پولیس نے پتنگ بازی اور اس کی خرید و فروخت کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے رواں سال کے دوران 327 ملزمان کو گرفتار کر لیاایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق مختلف علاقوں میں پولیس نے بھرپور کریک ڈاؤن کرتے درجنوں مقدمات درج کیے۔شاہدرہ سے 47، شاہدرہ ٹاؤن سے 51، شاد باغ سے 63، مصری شاہ سے 32، بادامی باغ سے 28، اسلام پورہ سے 17، جبکہ نولکھا سے 16 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ راوی روڈ اور شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 28 پتنگ بازوں کو گرفتار کیااکبری گیٹ پولیس نے کارروائی کے دوران پتنگیں تیار کرنے والا کارخانہ پکڑ لیا، جبکہ یکی گیٹ، مصری شاہ اور گوالمنڈی پولیس نے پتنگ سازی میں ملوث 3 ملزمان کو پابند سلاسل کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا خام مال، گڈی پیپر اور پتنگ سازی کا سامان برآمد کیا گیاایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق رواں سال کے دوران کریک ڈاؤن میں پولیس نے 6 ہزار 400 تیار پتنگیں، کیمیکل ڈور کی 500 چرخیاں اور ڈور کے پنے برآمد کیے۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کے انسداد کے لیے مؤثر اقدامات اپنائے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں کڑی نگرانی جاری ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔