لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد کی زیر صدارت سرکل افسران اور ریڈرز سرکل ہائے کا اجلاس ہوامیٹنگ میں محرم الحرام کی سیکورٹی امن و امان کو برقرار رکھنے اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق سرکل افسران اہم مجالس اور جلوسوں کے بانی اور علاقہ کے معتبر مکینوں سے ملاقات کریں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے خود فیلڈ میں نکلیں اور نگرانی کریں مجالس اور جلوسوں پر بروقت ڈیوٹی مامور کی جائے گی مین پروسیشن اور اے کیٹگری کے جلوسوں کے روٹس کے انتظامات کو قبل ازوقت مکمل کریں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں ہاٹ سپاٹ ایریاز کے گردونواح میں مؤثر پیٹرولنگ جاری رکھیں،غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں تمام تر حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے فرائض منصبی سر انجام دیں