منتظمین مجالس و جلوس تعاون کریں:ایس پی سٹی بلال احمد

محرم الحرام کی تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم  کی جائے گی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد نے سٹی ڈویڑن کی اہم مجالس اور جلوسوں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی نے بھاٹی گیٹ کی مجالس اور جلوسوں کے انتظامی امور اور سیکورٹی کو الرٹ کیادوران وزٹ عزاداری جلوس بھاٹی گیٹ کے روٹ کا مکمل وزٹ کیاڈیوٹی پر مامور جوانوں کو الرٹ ہو کر فرائض انجام دینے کی ہدایت دی ایس پی سٹی نے داخلی راستوں پر لگے واک تھرو گیٹ اور چیکنگ کے عمل کا مکمل جائزہ لیادوران وزٹ منتظمین سے ملاقات کی ٹائم کی پابندی اور حکومتی احکامات بارے بریف کیا ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے حکومتی احکامات پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے منتظمین مجالس و جلوس سیکورٹی معاملات میں تعاون کریں،محرم الحرام کی تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے،