جلوس کے روٹ میں آنے والے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو چیک کیا
لاہور(کرائم رپورٹت)ایس پی سٹی بلال احمد نے صدا حسین پروسیشن بیگم کوٹ کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ترجمان پولیس کے مطابق دو روزہ ذوالجناح پروسیشن میں دور دراز سے آنے والے عزادار شرکت کرتے ہیں بارش کے دوران ایس پی سٹی بلال احمد نے اہم پوائنٹس کا جائزہ لیا اور پروسیشن کے روٹ میں آنے والے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو چیک کیاواک تھرو گیٹ کی تنصیب اور چیکنگ کے عمل کا مکمل جائزہ لیاایس پی سٹی نے دوران چیکنگ منتظمین صدا حسین سے ملاقات بھی کی ڈیوٹی پر مامور تمام افسران و اہلکاروں کو الرٹ اور بریف کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ریحان ضیاء ہمراہ موجود تھے ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق صدا حسین 18 محرم الحرام کے تمام پوائنٹس پر سیکورٹی الرٹ ہے خار دار تاروں اور قناعت سے ایریا کو محفوظ اور چھتوں پر اہلکار تعینات کیے گے ہیں سترہ سو کے قریب اہلکار و افسران اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں بارش کے دوران بھی ڈیوٹی پر مامور جوانوں کے حوصلے بلند ہیں،مین پروسیشن صدا حسین کی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تمام عزاداروں کو تین درجاتی حصار سے سخت چیکنگ کے بعد صدا حسین پروسیشن میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے محرم الحرام کے تمام جلوس و مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے