ڈولفن ٹیم نے ملزمان کا حلیہ نوٹ کر کے بابو صابو چوک پر راؤنڈ اپ کر لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی سنیچرز، سٹریٹ کریمنلز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں شیرا کوٹ میں شہری سے موبائل چھیننے والا 2 رکنی سنیچر گینگ کوگرفتارکرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے شہری کی اطلاع پر ملزمان کا حلیہ جات نوٹ کر کے بابو صابو چوک پر راؤنڈ اپ کر لیاملزمان شہری سے موبائل چھین کر فرار ہوئے تھے ملزمان کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کر لیاشہری نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی نشاندہی کر دی گرفتار ملزمان اویس اور فہد کو مزیدکارروائی کیلئے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہدکے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنا رہا ہے