موبائل،کیش چھیننے والے گینگ کا سرغنہ پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی سنیچرز اور سٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ علی الصبح مانگا منڈی میں شہری سے موبائل فون اور کیش چھیننے والا سنیچر گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر کھیتوں کی طرف فرار ہو گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق شہری کی بروقت اطلاع پر ڈولفن ٹیم نے ملزمان کے حلیہ جات نوٹ کرکے بائی پاس پر انہیں گھیر لیا۔ گرفتار ملزم راشد کے خلاف مختلف تھانوں میں 44 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ دوران تفتیش ملزم نے متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ مانگا منڈی کے حوالے کر دیا ہے۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت متحرک ہے اور بروقت رسپانس کرنے والی ٹیم کو شاباش بھی دی گئی ہے۔