2 رکنی سکندری موبائل سنیچر گینگ پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر موبائل سنیچر گینگ کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے ایس ایچ او باٹا پور انصر نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے2 رکنی سکندری موبائل سنیچر گینگ کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان میں سکندر عرف سکندری اور شاکر شامل ہیں ملزمان سے5 عدد موبائلز، نقدی، پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان کا مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر موبائلز سنیچنگ کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باٹا پور انصر نواز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں