ناقص تفتیش پر متعدد انچارجز کی سرزنش اور شوکاز نوٹسز ، تفتیشی افسران میرٹ پر مقدمات کی تفتیش کریں:یس ایس پی محمد نوید
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر انویسٹی گیشن ونگ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاکھلی کچہری میں انچارج کمپلینٹ سیل سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق شہریوں نے کرسی پر بیٹھ کر فرداً فرداً اپنی شکایات سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیاایس ایس پی محمد نوید نے شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے ایس ایس پی محمد نوید نے شکایات کے ازالے کے لئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کییایس ایس پی انویسٹی گیشن نے چند شکایات پر متعلقہ افسران کو کال کر کے احکامات جاری کئے، ناقص تفتیش پر متعدد نکمے انچارجز کی سرزنش اور شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ایس ایس پی کی تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات دیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا برقرار رکھنا ہیبروقت انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے،مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہیعوام کو تحفظ اور میرٹ پر انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہیافسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، کارکردگی مزید بہتر بنائیں،شہریوں کی مشکل کی ہر گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،