نکمے پولیس افسران کے خلاف گھیرا تنگ

 دواہلکار نوکری سے فارغ ، ایک ٹریفک انسپکٹر سمیت 6 وارڈنز کی ایک سال کے لیے ترقی روک دی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی اولاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے فرائض میں غفلت لاپرواہی اور بدعنوانی پر سخت محکمانہ کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ٹریفک انسپکٹر اور ایک کانسٹبل کو ملازمت سے برخاست کر دیاترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بدعنوانی کی شکایت ثابت ہونے پر دونوں اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کیا گیا، جبکہ فرائض میں عدم دلچسپی اور غیر حاضری پر ایک ٹریفک انسپکٹر سمیت 6 ٹریفک وارڈنز کی ایک سال کے لیے ترقی روک دی گئی۔مزید کارروائی کے تحت 4 ٹریفک انسپکٹرز اور ایک وارڈن کی ایک سال کے لیے سالانہ انکریمنٹ روک دی گئی، جبکہ ایک ٹریفک انسپکٹر کو سینئر وارڈن کے عہدے سے دو سال کے لیے تنزلی دے کر وارڈن مقرر کر دیا گیادوسری جانب دورانِ ڈیوٹی شہریوں کی سہولت، بہترین کارکردگی اور بروقت رسپانس پر متعدد ٹریفک اہلکاروں کو تعریفی اسناد بھی جاری کی گئیں۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ محکمہ ٹریفک پولیس میں احتسابی نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا رہا ہے، جبکہ عدم دلچسپی، فرائض میں غفلت اور بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔