اختیارات سے تجاوز اور میرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے کو وارننگز اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے: ایس ایس پی محمد نوید
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کا عمل جاری ہیایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت اپنے دفتر میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیاانویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں تمام ڈویڑنل ایس پیزنے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق اقدام قتل، اغواء چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور ڈکیتی کے 35مقدمات زیر بحث آئے*افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے مدعی صفدر علی اور محمد زین اقدام قتل جبکہ غزالہ بی بی، علی زین اور محمد ارشاد امانت میں خیانت کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے مدعی محبوب احمد اور غلام مصطفیٰ چیک ڈس آنر، محبوب حسین چوری جبکہ محمد امین اور زاہد پرویز دھوکہ دہی کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئیاختیارات سے تجاوز اور میرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے متعدد افسران کو وارننگز اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق عوام الناس کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہیتبدیلی تفتیش بورڈ میں میرٹ پر فوری انصاف کی فراہمی کو ہمیشہ مقدم رکھا جاتا ہے، خواتین اور بچوں سے متعلقہ مقدمات کو برق رفتاری سے نمٹایا جا رہا ہے، پولیس افسران مظلوم کو فوری ریلیف کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریںشہریوں کی داد رسی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں