نکمے،راشی پولیس افسران کو وارننگ اور شوکاز نوٹسز جاری

 غفلت اور اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں :ایس ایس پی   محمد نوید
لاہور(کرائم رپورٹر)ترجمان ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ایس پی کینٹ راحیلہ اقبال، کینٹ ڈویڑن کے سرکل افسران، تمام انچارج انویسٹی گیشنز اور ریڈرز نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پینڈنگ اور زیر التواء￿  مقدمات کی پراگرس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت کی کہ زیر التواء اور پینڈنگ کیسز کے چالان جلد از جلد مکمل کر کے عدالتوں میں جمع کروائے جائیں۔ناقص کارکردگی اور عدم دلچسپی کے مظاہرے پر متعدد انچارجز کو وارننگ اور شوکاز نوٹسز جاری کیے گئیایس ایس پی محمد نوید نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی سخت ہدایات جاری کیں اور افسران کو اپنے متعلقہ تھانوں کا ریکارڈ پولکام سسٹم کے مطابق بروقت اپ ڈیٹ رکھنے کا حکم دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے افسران کو شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گنہگاروں کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے خبردار کیا کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گامزید برآں، شہریوں کی شکایات اور مشکلات کے فوری ازالے کو یقینی بنانے اور مظلوم سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔