نکمے افسران و ورکرز کا گھیرا تنگ

 عوامی شکایات اور مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹس کی بنیاد پر ناقص کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا
 لاہور(خصوصی رپورٹ)صفائی کے نظام میں غفلت برتنے والے افسران اور ورکرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ عوامی شکایات اور مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹس کی بنیاد پر ناقص کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان نے صفائی کے حوالے سے عوامی فیڈ بیک جاننے کے لیے خود فیلڈ میں متحرک ہوتے ہوئے ایل ڈبلیو ایم سی آفس میں آپریشن ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کیا