ناقص تفتیش پر متعدد انچارجز کی سرزنش،شوکاز نوٹسز ،ایس ایس پی محمد نوید کی تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر انویسٹی گیشن ونگ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں انچارج کمپلینٹ سیل سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق شہریوں نے کرسی پر بیٹھ کر فرداً فرداً اپنی شکایات اور مسائل سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیاایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے ایس ایس پی محمد نوید نے شکایات کے ازالے کے لئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ناقص تفتیش پر متعدد انچارجز کی سرزنش اور شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات دیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا کو برقرار رکھنا ہیبروقت انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے، مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے افسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، کارکردگی مزید بہتر بنائیں، شہریوں کی مشکل کی ہر گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں